بدھ، 7 اگست، 2013

روح گئی روح آئی

0 تبصرے

روح گئی روح آئی

34 سالہ شیخ طلال خوبرو، نیک وصالح ،کم گو، منکسرالمزاج باجماعت نمازوں کا پابند اور کثرت سے قرآن کریم کی تلاوت کرنے والا ایک کویتی نوجوان تھا، شیخ طلال ہمارے امام صاحب شیخ نواف کے حقیقی بھائی تھے، جس کی وجہ سے موصوف کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا، شیخ نواف/ کویت کی مسجد حبیب المناور میں امام ہیں، یہ مسجد امام صاحب کے والد حبیب المناور نے ہی تعمیر کی، یہ خاندان کویت کے متمول گھرانوں میں سے ایک ہے، شیخ نواف کے بھائی شِیخ طلال کویتی فوج میں اعلی عہدے پر ملازم تھے، ساتھ ہی قرآن کریم سے لگاو کی وجہ سے عربی زبان میں مہارت کے لیے اردن کے کسی جامعہ میں اعلی تعلیم حاصل کررہے تھے۔

رمضان المبارک کے عشرے اولی میں شیخ طلال نے اپنی اہلیہ کو میکے روانہ کرکے تعلیمی غرض سے اردن کے لیے روانہ ہوے، اردن میں ایئرپورٹ سے ابھی کچھ ہی فاصلے دور اپنی منزل کی جانب بڑھے تھے کہ ملک الموت نے ایک حادثے کی شکل میں ان کی روح قبض کرلی اور شیخ طلال روزے کی حالت میں وقت افطار سے کچھ ہی پہلے اس جہان فانی سے چل بسے۔۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

ادھر کویت میں تیسرے دن ان کی تدفین کے لیے گھر سے ان کا جنازہ اٹھ رہا تھا اور طلال کے گھر ایک ننھی بیٹی جنم لے رہی تھی۔۔۔۔۔۔۔ 15 بھائیوں اور والد نے طلال کی بیٹی کا نام  جنّہ رکھا۔۔۔۔۔۔۔ جنّہ اب اپنے باپ کو جنت میں ہی دیکھی گی، اور باپ اپنے دو بیٹوں کے بعد عطا ہونے والی اللہ کی نعمت جنۃ سے جنت میں ہی ملاقات کرسکے گا۔ للہ ما اخذ ولہ ما اعطی وکل شیء عندہ باجل مسمی



 

0 تبصرے:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔