جمعہ، 26 دسمبر، 2014

امام حرم ڈاکٹر شیخ بندر بلیلہ



امام حرم مکی فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ

سال 1395 ھ میں امام حرم مکی فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم مکہ مکرمہ میں حاصل کی، ام القری یونیورسٹی کے الشریعہ الاسلامیہ فیکلٹی سے بی اے کی ڈگری حاصل کی اور پھر اسی یونیورسٹی سے سال 1422 ھ میں فقہ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد شیخ موصوف نے سال 1429 ھ میں مدینہ اسلامک یونیورسٹی سے فقہ کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی۔ شیخ موصوف حرم مکی میں امام بننے سے قبل مکہ مکرمہ کی متعدد مساجد کے امام رہے، آپ نے رمضان المبارک میں تراویح کی نماز سے حرم مکی میں امامت کا آغاز کیا، حرم میں امام بننے سے پہلے آپ مکہ مکرمہ کے الشیشہ محلے کی جامع الشیخ عبدالعزیز بن باز کے امام تھے، جبکہ اس سے پہلے آپ مکہ مکرمہ کے العزیزہ علاقے کی جامع الامیرہ نوف آل سعود کے امام وخطیب تھے۔شیخ موصوف  کا انداز قراءت دیگر ائمہ حرم سے مختلف ہے، آپ کی  پرسوز وخوبصورت آواز جہاں کانوں کو راحت کی غذا فراہم کرتی ہے وہیں ایمان کو جلا بھی بخشتی ہے۔ اللہ شیخ موصوف کو عمر طویل عطا فرمائے۔

فیچر پوسٹ

Watan se Mohabbat Aur Islam

✍ ڈاکٹر مبصرالرحمن قاسمی  وطن سے محبت ۔۔ دین اسلام کی رہنمائی ((ما أطيبَك من بلدٍ! وما أحبَّك إليَّ! ولولا أن قومي أخرجوني منك،...